ٹرینوں کی بحالی

30 مارچ 2018

مکرمی! آپ کی وساطت سے وفاقی وزیر ریلوے سے گزارش ہے کہ وزیرآباد، فیصل آباد سیکشن پر بند کی گئی تمام ٹرینیں بحال کی جائیں۔ تاکہ اس سیکشن پر سفر کرنے والے مسافروں کو درپیش سفری مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔ اب آپ کی نگرانی میں ریلوے میں بتدریج بہتری آئی ہے لیکن اس سیکشن کے مسافروں کو بھی اس سے مستفید کیا جائے کیونکہ اس سیکشن پر پاکستان ایکسپریس کے سوا کوئی ٹرین نہیں چل رہی حالانکہ اب ریلوے کے پاس ریلوے انجنوں اور بوگیوں کی بھی کمی نہیں جبکہ تمام اسٹیشنوں پر عملہ بھی تعینات ہے۔ چنانچہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سیکشن پر سفر کرنے والے عوام کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کی خاطر سمہ سٹہ سمیت تمام ٹرینیں بحال کی جائیں۔(محمد عارف طور جنرل سیکرٹری تنظیم تاجران ریلوے روڈ، وزیرآباد)