مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے منائے گی گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات ہونگی
لاہور(آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج 30مارچ کو گڈ فرائیڈے منائے گی۔اس سلسلے میں ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔اس روز خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مسیحی گڈ فرائیڈے کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔