ڈیرہ بگٹی : گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی

30 مارچ 2018

ڈیرہ بگٹی (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ بگٹی میں گاڑی کھائی میں جا گری جس سے 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی میںسوار 3 افراد لاپتہ ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔