نواز شریف ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آصف کرمانی

30 مارچ 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نوازشریف ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں محمد نوازشریف نے ہر شعبے میں پاکستان کی دردمندی سے خدمت کی انہوںنے پاکستان کو جدید اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نیب عدالت میں نوازشریف کے خلاف استغاثہ کچھ ثابت نہیں کرسکا ۔ عوام میں نوازشریف کی مقبولیت کا بڑھتا گراف سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے ’’نوازشریف آئے گادوبارہ‘‘مسلم لیگ ن عام انتخابات جیت کر ایک بار پھر حکومت بنائے گی ۔ آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ دریا ہے جو انشاء اللہ اپنا راستہ خود بنائے گا۔