نقیب اللہ پر جھوٹا مقدمہ کیس‘را ئوانوار21 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

30 مارچ 2018

کراچی(صباح نیوز)سابق ایس ایس ملیر را ئوانوار کو انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنانے کے کیس میں 21 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کی جانب سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں رائو انوار کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے جج جسٹس عبدالمالک کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ نقیب اللہ پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ملزم سے تفتیش کرنا ہے اس لے ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے را ئوانوار کو 21اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔یاد رہے کہ را انوار کی جانب سے شاہ لطیف ٹان تھانے میں نقیب اللہ اور اس کے 4 ساتھیوں پر اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جسے پولیس بھی جھوٹا قرار دے چکی ہے۔عدالتی احاطے میں صحافیوں کے سوال پر را انوار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو بیان دے چکا ہوں اور حالات دیکھ رہا ہوں۔