سندھ کابینہ نے خصوصی عدالتوں کے 3 ججوں کی دوبارہ تعیناتی سمیت متعدد قوانین منظور کر لئے

30 مارچ 2018

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس سندھ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، کابینہ اجلاس میںگزشتہ سندھ کابینہ کے منٹس کی منظوری کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالتوں کے تین ججز کی دوبارہ تعیناتی، سندھ ڈسپوزل آف اربن لینڈ آرڈیننس 2002 کے سیکشن( 2)10 میں ترمیم اور کے ڈی اے پرزینڈینشل آرڈر آف 157 کے آرٹیکل( A)25- کے ترمیمی قانون کی منظوری، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ مینجمنٹ قانون 2018، محکمہ ثقافت کے سروس سٹیٹس و بائی۔لاء بشمول شرائط سروس قوانین 1940 ترمیمی بل، عارضی ویٹرنری ڈاکٹرز کی مستقلی، سندھ قرآن (اشاعت، ریکارڈنگ اور ڈسپوزل آف ڈیمیج/شہید اوراق) قوانین 2018، مغربی پاکستان ہائی وے قوانین 1959 میں ترمیم، بجٹ حکمت عملی، محکمہ صحت کے ایڈیشنل آئٹم سمیت صوبے کے دوردراز خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں مفت گندم تقسیم کرنے سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے اور منظوری بھی دی گئی۔