فلپائن میں ابو سیاف کے اہم کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار پھینک دئیے

30 مارچ 2018

منیلا(این این آئی)فلپائن میں ابو سیاف کے اہم کمانڈر نے ہتھیار پھینک دئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرا ت کو ایک بیان میں فلپائن کی وزارت دفاع نے بتایاکہ انتہا پسندگروہ ابوسیاف کے اعلیٰ کمانڈر نور حسن جمیری نے خود کو ریاست کے حوالے کر دیا ہے۔ اس مشتبہ دہشت گرد پر کئی خونریز حملوں کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ جمعرات کے دن بتایا گیا کہ جمیری اور اس کے تیرہ ساتھیوں نے بدھ کے دن باسیلان صوبے میں ہتھیار پھینکتے ہوئے مزاحمت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پیشرفت کو اس دہشت گرد گروہ کے لیے ایک دھچکا جبکہ جنوبی فلپائن میں قیام امن کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔