وینزویلا: جیل توڑنے کی کوشش‘ ہنگامہ‘ جھڑپیں‘ آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک

30 مارچ 2018

وینزویلا (آن لائن+ اے ایف پی) وینزویلا کی جیل میں ہنگامہ اور آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو وینزویلا کی جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قیدیوں نے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے اور جیل توڑنے کی کوشش کی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدیوں نے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس کے بعد قیدیوں اور لواحقین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران جیل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 68 قیدی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے اپنوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے آنیوالوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ اقوام متحدہ نے واقعہ کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...