ڈیرہ بگٹی سے کشمور جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری5 افراد ہلاک، 11 زخمی

30 مارچ 2018

ڈیرہ بگٹی( نامہ نگار)ڈیرہ بگٹی سوئی روڈ جن موڑ پر حادثہ 5 افراد ہلاک 11 زخمی ہوئے۔ڈیرہ بگٹی سے کشمور جانے والی مزدا گاڑی جن موڑ پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5افراد شہباز ، سلامت اور ایک بچی فوت ہوگئی جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت 11افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے زخمیوں کو پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع قصور سے ہے یہ لوگ ڈیرہ بگٹی میلے میں سرکس لگانے کے بعد وآپس جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو جن موڑ کے قریب حادثہ پیش آیا واقع کے بعد ایف سی لیویز نے اہلکاروں نے فوری پہنچ کر ریسکیو کرکے زخمیوں کو سوئی اسپتال منتقل کیا تھا یہ سرکس میلا یوم پاکستان سلسلے میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈیرہ بگٹی میں لگاہوا تھا۔
ڈیرہ بگٹی حادثہ