پاکستانی سفارت خانہ میں 23 مارچ کے سلسلہ تقریب پرچم کشائی
جو قومیں وقت کی پابندی نہیں کرتیں وقت بھی ان کو زندہ قوموں میں شامل نہیں کرتا۔پاکستانی بیورو کریسی ہی نہیں پاکستانیوں (ماسوائے فوج )کا وطیرہ بن چکا ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر نہیں لانا 23 مارچ یوم پاکستان کی پرچم کشائی کے لئے سات بج کر 39منٹ صبح کا وقت مقررکیاگیا لوگ سات بجے آنا شروع ہوگئے سوائے سات بجے لوگوں نے اصرار کیا کہ شارع پر کھڑا ہونا کویتی قانون کے مطابق ممنوع ہے لہذا گیٹ کھولا گیاتو لوگ احاطہ میں داخل ہو گئے لیکن ان کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا اور حکم دیا گیا کہ اس سے آگے نہیں جا سکتے ایسے لگ رہا تھا کہ ہم پاکستانی سفارت خانہ نہیں بلکہ مجرموں کی طرح کسی عدالت کے سامنے کھڑے ہیں پونے گھنٹے کی طوالت سے پرچم کشائی کی گئی اسی کویت میں جتنی بھی تقریبات ہوئیں وہ ڈیڑھ کھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئیں۔کویت میں سفارت خانہ پاکستان کی عمارت پر سفیر پاکستان غلام دستگیر نے 23 مارچ کے حوالے سے پرچم کشائی کی ۔اس موقع پر سینکڑوں پاکستانییوں نے شرکت کی اور بلند بانگ نعرے لگائے جوں جوں پرچم فضا میں بلند ہوتا گیا پاکستانیوں کا جوش وجذبہ بھی بڑھتاگیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے گئے، قومی ترانہ خاموشی سے سنا گیا۔پرچم کشائی کے بعد قائد اعظم ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اسٹیج سیکرٹری پاسپورٹ سیکشن کے انچارج عطالرحمان واہلہ نے سرانجام دیئے اس کے بعد ننھے بچے نے تلاوت قرآن حکیم کی سعادت حاصل کی۔سفیر پاکستان نے صدر پاکستان سید ممنون حسین کا انگریزی اور وزیراعظم خاقان عباسی کااردو میں پیغام پڑھ کرسنایا۔ سفیر پاکستان نے کہاکہ آج کویت میں چھٹی کا دن ہے لوگ آرام کرتے ہیں لیکن پھر بھی آپ کی حب الوطنی ہے کہ آپ نے یوم پاکستان کی تقریب اور پرچم کشائی میں شرکت کی جس پر میں آپ سب کا مشکور ہوں۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستان کاز پر یک جہتی کا مظاہرہ کیا۔آپس کے اختلاف بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوجائیں اختلاف رائے ہونا انسانی فطرت ہے۔انہوں نے کہاکہ جب کویت میں کوئی حکومتی پروگرام یا ایونٹ ہوتے ہیں پاکستان کو یاد کیا جاتاہے گذشتہ روز شہدا پارک میں ثقافتی پروگرام ہوا جس میں 25 ممالک نے حصہ لیا الحمد پاکستان کا نمبر ون رہاپاکستانی کلچر کو بے حد سراہاگیا۔میں پاکستان وویمن فورم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ انٹرنیشنل ویمنز کویت کی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان ثقافت کے لحاظ سے نمبر ون ہے یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں بین الااقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔اس موقع پر پاکستانی طلبا و طالبات نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کئے۔آخر میں سفیر پاکستان غلام دستگیر نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔