23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر لیگیوں کا عہد ہم کسی طور ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے،پاکستان ووٹ سے بنا ہے‘ ووٹر ہی اس کی حفاظت کریںگے

30 مارچ 2018

پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی قائم رہے گا۔ پاکستان کے قیام کیلئے لاکھوں لوگوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں اور عوامی طاقت یعنی ووٹ کے ذریعے یہ خطہ ارض پاک حاصل کی ہوا جسے پاکستان کہتے ہیں۔ پاکستان میں جب بھی کوئی جمہوری حکومت آئی‘ وہ ووٹ کے ذریعے بنی اور عوام الناس نے ووٹ کے ذریعے ہی اپنا سربراہ مملکت منتخب کیا۔ ووٹ کی ایک طاقت ہے‘ ووٹ کا ایک تقدس ہے جسے ہر حال میں قائم رہنا چاہئے اور اسے ہرگز پامال نہیں کرنا چاہئے۔ ووٹ کے تقدس کو پامال کرنا دوسرے الفاظ میں اہل پاکستان اور ووٹر کی توہین ہے۔ عوام الناس ووٹ کے ذریعے اپنا لیڈر چنتے ہیں‘ لیکن چند افراد ووٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ان کے منتخب نمائندے کو ہی بنا دیتے ہیں۔ جو سراسر ناجائز اور زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جو چودھری نورالحسن تنویر صدر پی ایم ایل این کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جبکہ تقریب کا اہتمام پی ایم ایل این گلف کے جنرل سیکرٹری محمد افتخار بٹ اور پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف نے کیا تھا جبکہ ایم پی اے آزاد علی تبسم‘ چودھری محمد منیر‘ چودھری شاہد جمیل‘ چودھری رضا شاہد‘ چودھری عبدالغفار‘ چودھری عبدالواحد‘ محمد یونس پراچہ‘ رانا محمد اقبال‘ راجہ خالد‘ رانا محمد یوسف‘ کیپٹن عاصم ملک‘ عبدالوحید پال‘ ملک دوست محمد چوہان‘ چودھری ظفر اقبال اور ملک یونس شہزاد کے علاوہ دیگر متعدد لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ہاتھ اٹھا کر عہد کیاگیاکہ ووٹ کے تقدس کو ہرگز پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جسے عوام کے محبوب نمائندے محمد نوازشریف کے عہدہ سے چند افراد نے فارغ کر دیا یہ کروڑوں ووٹروں کی توہین ہے۔ جس پر ہم بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ عوام الناس کے قیمتی ووٹ کو عزت ملنی چاہئے اور آج پاکستان کے ہر باشعور شہری کا یہ نعرہ اور مطالبہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔ آنے والے انتخابات میں ہم ووٹ کی طاقت سے پی ایم ایل این کو پھر کامیاب کرائیں گے اور ووٹ کی طاقت سے محمد نوازشریف کو پھر وزیراعظم بنائیں گے۔