دوبئی اور شارجہ میں روحانی محافل کا انعقاد

30 مارچ 2018

گزشتہ دنوں دوبئی کے علاقہ سوناپور کی مسجد فیضان میں عاشقان رسول کا ایک روح پرور اجتماع ہوا جس میں حضرت پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ آستانہ عالیہ موہڑا شریف نے شرکت کی۔ شارجہ اور دوبئی میں متذکرہ دونوں تقریبات کا اہتمام ایک عاشق رسولؐ راجہ ظہیر سملالوی نے کیا تھا۔ دوبئی میں ایک روحانی اجتماع مسجد میں جبکہ دوسرا روحانی اجتماع ایک ریسٹورنٹ میں ہوا۔ ہر دو جگہ عاشقان رسولؐ نے بھرپور شرکت کی اور حضرت پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ کا خطاب سنا۔روحانی اجتماع کے آغاز پر امام مسجد قاری صداقت نے تلاوت کلام کی سعادت حاصل کی جبکہ عامر سجاد نے نہایت خوش الحانی سے نعت رسول مقبولؐ پڑھی۔ دونوں تقاریب میں سید نوید شاہ، محمد خالد، غلام علی، چودھری محمد رفیق، راجہ رضوان، بشارت احمد اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر حضرت پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے اسوہ حسنہ اور سیرت رسولؐ پر خوبصورت تقاریر کیں۔ حاضرینِ مجلس کو ایمان اور اسلام کے بارے تفصیل سے بتایا گیا۔ پیر صاحب نے کہا کہ ہماری نجات کا سبب صرف اور صرف احکام خداوندی پر عمل کرنا اور سیرت رسولؐ کو اپنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے روگردانی ہمارے لئے تباہی کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا سب کو چاہئے کہ وہ خود اور اپنے اہل و عیال کو اسلام کے دائرے میں رکھیں۔ روحانی محفل کے آخر میں سب نے مل کر درود و سلام پڑھا اور پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے اتحاد بین المسلمین پاکستان اور امارات کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...