ایشین سٹالین، الیون سٹارز پر سبقت لے گئی

30 مارچ 2018

گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی GMCکرکٹ گرائونڈ میں الاتحاد کرکٹ کونسل کی طرف سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں امارات بھر سے کرکٹ ٹیموں اور کھلاڑیوں سے بھرپور حصہ لیا۔ گزشتہ چند سالوں سے الاتحاد کرکٹ کونسل کا یہ اعزاز رہا ہے کہ کونسل کی طرف سے امارات میں کرکٹ کو خاصا فروغ دیا گیا ہے جس کا سہرا یہاں کے بزنس مین اور سپورٹس کو فروغ دینے والے پاکستانی امجد اقبال امجد کے سر ہے۔ امجد اقبال گزشتہ چار دہائیوں سے مقیم ہیں اور پاکستانی کمیونٹی میں خاصی شہرت اور نام رکھتے ہیں امارات میں مقیم پاکستانیوں کو کرکٹ کھیلنے اور کرکٹ دیکھنے کے شائقین کو انہوں نے متعدد مواقع فراہم کئے ہیں، حال ہی میں عجمان میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں دواہم ٹیموں ایشین سٹالین اور الیون سٹارز کے درمیان فائنل میچ ہوا جو سنسنی خیز کھیل کے بعد ایشین سٹالین نے جیت لیااور ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کی یہ خاصیت رہی ہے کہ امارات میں مقیم مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں خصوصیاً سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو بھی سبز ہلالی پرچم تلے اتحاد و اتفاق کی علامت کے ساتھ جمع کیا گیا جو ایک خوش کن اور مثبت بات ہے۔کرکٹ میچز کی تقریب میں الاتحاد کرکٹ کونسل کے چیئرمین امجد اقبال امجد، صمد شاہسوار کھوکھر، راجہ ظفر، سعید الرحمن، غلام یٰسین، محمد عارف، محمد ناظم، عمران ، عبدالوحید پال، میاں منیر ہانس، چودھری ناصر، چودھری خالد بشیر، ملک شہزاد، شیر اکبر آٰفریدی، ڈاکٹر اکرم چودھری، فرزانہ منصور، ممتاز، عابد اختر، ملک محمد اسلم، ذوالفقار مغل، شفیق صدیقی اور نیئر عباسی کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جیتنے والی ٹیم ایشین اسٹالین کو ٹرافی دی گئی جبکہ الیکٹرانک میڈیا میں مکمل اور جامع رپورٹنگ کرنے پر دو الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سجاد اکبر خان اور عبدالرحمن رضا کو لائف فائم اجیورمنٹ ایوارڈز دیئے گئے۔ امارات میں کرکٹ کو فروغ دینے پر الاتحاد کرکٹ کونسل کے چیئرمین امجد اقبال امجد کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الاتحاد کرکٹ کونسل کے پلیٹ فارم سے آئندہ بھی عوامی تفریح طبع کیلئے کرکٹ کھیل پیش کئے جائیں گے۔