پاک فضائیہ کے جے ایف 17کو ریڈار نظام کیساتھ اپگریڈ کیا جائیگا، چین
بیجنگ(آئی این پی)چین پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17کو ریڈار نظام کے ساتھ اپ گریڈ کرے گا، اپ گریڈیشن سے طیارے کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہو گا، نیا چینی ریڈار نظام ٹیکنالوجی اور صلاحیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے، جدید ترین ریڈار کے ساتھ اپ گریڈ بلاشبہ ترقی یافتہ ملکوں کے ممکنہ خریداروں کے لئے جی ایف -17 / ایف سی -1 کی مانگ کو بڑھا دے گا۔ تفصیلات کے مطابق جیانگ سو صوبے میں نانجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہو منگ چن نے کہا ہے کہ KLJ-7A فعال ریڈارجے ایف 17 کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ہماری مصنوعات لڑاکا طیار کا پتہ لگانے کی استعداد کو بڑھا دے گی۔نیا چینی ریڈار نظام ٹیکنالوجی اور صلاحیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ جے ایف 17جسے چین میں ایف سی 1کے نام سے جانا جاتا ہے کو ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چین اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے مشترکہ کاوشوں سے تیار کیا ہے۔ زیادہ تر پاکستان ایئر فورس کا تیار کردہ ہے جب کہ کچھ مدد میانمار ایئر فورس سے لی گئی ہے۔ چین اور پاکستان نے اس کی فروخت کے لئے نئے خریداروں کی تلاش کی کوشش ہی نہیں کی۔ لیکن اب نئی ٹیکنالوجی سے اپ گریڈیشن کے بعد اسکی مانگ میں اضافہ ہو گا۔