ٹکٹ کا فیصلہ کسی او ر نے نہیں میں نے خود کرنا ہے، چوہدری نثار
چک بیلی خان (نامہ نگار) ایک ماہ میں فیصلہ ہو جائیگا ،میرے ٹکٹ کا فیصلہ کسینے نہیں میں نے خود کرنا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھال میں چیئرمین یو سی چونترہ چوہدری توقیر کے زیر اہتمام بھال چک بیلی خان روڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمر فاروق ‘ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل ‘مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر حاجی فیاض خان تنولی ‘سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک دبیر ‘ایس ایس پی بہار ‘ڈی ایس پی اور ایس ایچ او چونترہ تنویرموجود تھے انہوں نے مختصر خطاب میں کہا کہ بھال یو سی چونترہ کا وہ گائوں ہے جہاں سے مجھے واضع لیڈ ملتی ہے پہلے بھی چونترہ والے تعاون کرتے تھے اور آئندہ بھی بھر پور تعاون کریں گے میں نے اپنے علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی کہیں نظیر نہیں ملتی یہ توفیق میر سیاسی مخالفین کو نہیں ہوئی جو یہاں سے اچھی خاصی ووٹ لے کر جاتے ہیںانہوں نے وضاحت کئے بغیر کہا کہ اپریل تک فیصلہ ہو جائیگا۔ نوائے وقت کے مختلف سوالات پر انہوں نے کہا کہ میں جواب نہیں دینا چاہتا۔