انسداد دہشتگردی، روس کی پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)روس نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے روس کے ڈپٹی دائریکٹر جنرل سرگئی اور چیف کونسلر برائے صدارتی انتظامیہ والری مولوسٹوف نے گزشتہ روز قومی سلامتی مشیر ناصر جنجوعہ سے یہاں ملاقات کی۔ روسی وفد نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دفاعی شعبہ میں تعاون پر بات کی اور کہا کہ ان کا ملک پاکستان کو جنوبی ایشیاء میں اپنا قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہش رکھتا ہے۔