علی جہانگیر کی امریکہ میں تعیناتی فیصلہ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

30 مارچ 2018

اسلام آباد ( وقائع نگار) حکومت کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویثرن، سیکرٹری خارجہ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور علی جہانگیر صدیقی کو فریق بنایا گیا ہے درخواست شہزاد صدیقی علوی ایڈووکیٹ نے بیرسٹر سجیل اور چوہدری حسن مرتضی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کر رکھی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کا طریقہ کار میرٹ کے برعکس ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی سفارتکاری کا تجربہ نہ ہونے کے سبب ملکی مفادات کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے ملکی مفاد کا تقاضا ہے کہ امریکا جیسے ملک میں سینئر اور تجربہ کار سفارتکار کی تعیناتی عمل میں لایا جائے درخواست میں استد عا کی گئی ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی میرٹ کے برعکس ہونیکی بناء پرکالعدم قرار دیا جائے درخواست رجسٹرار آفس وصول کر لی۔