مر یم نواز اور کیپٹن صفدر نے برطانوی ویزے میں توسیع کیلئے پاسپورٹ جمع کروادیئے
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس قائمہ کی رکن مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے برطانوی ویزے میں 10 سال کی توسیع کیلئے پاسپورٹ جمع کروا دیئے۔ مریم نواز اور ان کے شوہر کپیٹن (ر)محمد صفدر کے برطانیہ کے ویزوں کی میعاد ختم ہوگئی ہے۔ دونوں رہنما بلیو ایریا اسلام آباد میں واقع کوریئر کمپنی کے دفتر میں گئے اور برطانیہ کے ویزے میں توسیع کیلئے اپنے پاسپورٹ جمع کرائے۔ احتساب عدالت سے استثنی ملنے کے بعد مریم نواز لندن روانہ ہوں گی جہاں وہ اپنی والدہ کی عیادت کریں گی۔