وزیراعظم آج سرگودھا میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور جلسہ سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورےپر آج سرگودھا جائیں گے جہاں وہ مختلف پروجیکٹ کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے،وہ سرکٹ ہائوس میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کرنے کے علاوہ مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ وہ مصف ایئر بیس سے سرکٹ ہائوس آئیں گے۔ جہاں وہ1 ارب 25 کروڑ روپے کی لاگت سے 21 کلو میٹر لمبی 16 انچ کی پائپ لائن کا افتتاح کریں گے جس پر 35 کروڑ 31 لاکھ کے اخراجات ہوئے ہیںاسی طرح 12 انچ کی پائپ لائن کا کام بھی ہو رہا ہے جو 30 جون سے قبل مکمل کر لیا جائے گا اب تک 12 انچ کا پائپ کی 5 کلومیٹر تک بچھا دی گئی ہے، شاہد خاقان عباسی سرگودھا اور دیگر اضلاع کے شہریوں کیلئے 100 بیڈ پر مشتمل کاڈیالوجی سنٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس پر مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،اسی طرح وہ ڈی ایچ کیو میں ہی ایم آر آئی مشین کا بھی افتتاح کریں گے وہ سرکٹ ہائوس مختلف وفود کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ سرکٹ ہائو س میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔