بلاول سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر آئندہ عام انتخابات صاف اور آزادانہ ہوئے تو پی پی پی سندھ، جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں کامیاب ہوگی۔