بھارت کا ایک اور مواصلاتی سیارہ خلا میں بھجوانے کا دعویٰ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے نے گزشتہروز ایک اور مواصلاتی سیارہ خلاء میں بھیجنے کا دعوی کیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت کے تازہ ترین مواصلاتی سیارے کو مطلوبہ مدار تک پہنچانے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے مواصلاتی سیارہ کو خلاء میں کامیابی سے بھیجنے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔