افغا نستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں، احتجاجی مراسلہ افغان سفارتخانہ کے سپرد

30 مارچ 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان ، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد گرپوں کی پناہ گاہوں اور ٹی ٹی پی کی طرف سے سوات میں فوج کے کیمپ پر حالیہ حملہ کے خلاف گزشتہ روز، اسلام آباد ایک احتجاجی مراسلہ افغان سفارتخانہ کے سپردکیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفارتخانہ کو افغان سرزمین پر موجود مذکورہ گروپوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں شواہد بھی فراہم کئے گئے۔افغانستان سے کہا گیا کہ وہ ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف موثر کارروائی کرے جو اس کی سرزمین سے پاکستان کی فوجی چوکیوں اورشہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، مالی وسائل فراہم کرتے ہیں اور کارروائیاں کرتے ہیں۔