وینز ویلا: جیل توڑنے کی کوشش، ہنگامہ، جھڑپیں، آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک

30 مارچ 2018

وینزویلا (آن لائن+اے ایف پی)وینزویلا کی جیل میں ہنگامہ اور آگ لگنے سے68 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔جمعرات کو وینزویلا کی جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قیدیوں نے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے اور جیل توڑنے کی کوشش کی،واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدیوں نے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس کے بعد قیدیوں اور لواحقین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران آگ لگ گئی جس کے نتیجے مین 68قیدی ہلاک ہو گئے،پولیس کی جانب سے اپنوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے آنیوالوں پر لاٹھی چارج اورآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔
وینزویلا/جیل