نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، امریکی عدالت نے سعودی درخواست مسترد کردی

30 مارچ 2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے ایک جج نے سعودی عرب کی اس اپیل کو مسترد کر دیا ہے کہ اْس مقدمے کو ختم کر دیا جائے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی میں سعودی عرب نے مدد کی تھی اس لیے اسے اس دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو لاکھوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت امریکہ میں نو ستمبر 2001 میں ہوئے ان حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کرتی ہے۔ اس حملے میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک جبکہ پچیس ہزار زخمی ہو گئے تھے۔
امریکی عدالت