چیئر مین نادرا نے نا قص کار کر دگی پر ڈی جی نادرا ملتان کو ہٹا دیا

30 مارچ 2018

ملتان( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نادرا نے ناقص کارکردگی پر ڈائریکٹرجنرل( ڈی جی) نادرا ملتان کو عہدے سے ہٹادیا۔ بریگیڈیئر( ر) خالد لطیف نے ڈی جی تعینات کردئیے گئے۔ نادرا سنٹر کچہری ملتان کو فوری میگا سنٹر میں تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری ۔ عملے کو عوام سے شفقت سے پیش آنے کی تلقین کی۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان مبین نے اچانک جنوبی پنجاب کا دورہ کیا اور ملتان ، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، خانیوال، وہاڑی اور میلسی سنٹر ز پر اچانک چھاپے مار کر سائلین سے مسائل دریافت کئے۔ اس ضمن میں ملتان سنٹر میں سائلین سے ناروا سلوک کئے جانے اور ان کو زمین پر بٹھانے پر ڈی جی نادرا ملتان کرنل(ر) نوید ظفر کو عہدے سے ہٹا کر بریگیڈیئر(ر) خالد لطیف کو ان کی جگہ پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
چیئر مین نادرا

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...