انٹرپول نے عابد باکسر کو پاکستانی اداروں کے حوالے کر دیا: رشتہ دار

30 مارچ 2018

لاہور (نامہ نگار) پولیس مقابلوں سے شہرت پانے والے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے رشتے دار علی باکسر اور دیگر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد باکسر کو انٹرپول نے دبئی سے حراست میں لے کر پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیا ہے۔ ان کو دبئی حکام نے اس بابت میں خروج سرٹیفکیٹ اور پاکستان بھیجے جانے کی دستاویز ات کی نقل بھی فراہم کر دی ہے مگر ہمیں پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسر کچھ نہیں بتا رہے کہ وہ کہاں اور کس کی حراست میں ہے۔ ہم ایک ادارے سے دوسرے ادارے تک چکر کاٹتے ہوئے تھک گئے ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کر تے ہیں کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں اپنی عمر گزارنے والے عابد باکسر کی تلاش میں ہماری مدد کریں۔
عابد باکسر/ رشتہ دار