کراچی: سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 52 بھارتی ماہی گیر گرفتار

30 مارچ 2018

کراچی( کرائم رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندرمیں کارروائی کرتے ہوئے 52 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار اور 9 لانچوں کو قبضے میں لے لیا۔ بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر عمل میں آئی جس کے بعد بھارتی ماہی گیروں کو قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
بھارتی ماہی گیر /گرفتار