پیپلز پارٹی کی لو ٹ کھسو ٹ کی سیاست کو دفن کرنے کاوقت آگیا ، لیا قت جتوئی
کراچی(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری جتوئی ہائوس پر متعدد لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ سابق ایم پی اے پی ایس 86 مرحوم عثمان جلبانی کی بیگم زیب نیازی ، سابق جی ایم پی آئی اے علی گل عباسی ، سابق بیوروکریٹ امان لاڑک اور دیگر تحریک انصاف کا حصہ بن گئے سابق وزیراعلیٰ سندھ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی لیاقت علی جتوئی ، مرکزی رہنماء فیصل واوڈا کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر لیاقت علی جتوئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لوگوں کی تحریک انصاف میں تیزی سے شمولیت پیپلزپارٹی کے لیے سیاسی تابوت ہے پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ اور جیالا نوازی کی سیاست کو دفن کرنے کا وقت آچکا ہے آصف زرداری کی شکل میں ایک عذاب سندھ پر نازل ہے جسے جلد جیل بھیجیں گے سندھ کے وسائل کو لوٹ کر پیپلزپارٹی نے بلاول ہائوس کی آرائشوں پر خرچ کیے آصف زرداری اور فریال ٹالپر نے ملکر سندھ کو تباہ و برباد کیا آج یہ نوبت آچکی ہے کہ سندھ کے بچے بھوک اور پیاس سے مررہے ہیں سندھ کے وزیراعلیٰ ایک ڈمی وزیراعلیٰ ہیں جو صرف بلاول کے یس مین بنے ہوئے ہیں تحریک انصا ف اب سندھ میں متبادل جماعت کے طور سامنے آچکی ہے سندھ کی اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء فیصل واوڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سند بھر میں مقبول جماعت کے طور پر سامنے آچکی ہے سندھ میں پیپلزپارٹی نے دس سالوں میں غریب لوگوں کا خون ہی چوساہے سندھ کی عوام بربادی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی کا سندھ میں ووٹ سے صفایا کرے گی عمران خان سندھ کے لوگوں کو زرداری اور ان لٹیروں کے عتاب کے نیچے مزید نہیں دیکھ سکتے ۔
لیا قت جتوئی