کراچی کا امن معا شی استحکا م کی ضما نت ہے ، ثروت قادری

30 مارچ 2018

کراچی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن سے نجات اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سسٹم کو بدلنا ہوگا ،عوام پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،حکمران عوام کے مسائل سے منہ موڑنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر حل کریں ،رینجرز کو کراچی سمیت سندھ بھر میں جرائم پیشہ کے خلاف اختیارات دیئے جائیں ،کراچی کا امن معاشی استحکام کی ضمانت ہے ،تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہیں،چوروں اور لٹیروں کا محاسبہ عوام کرینگے ،قرضے لینے کے کشکول کو توڑ آگے بڑھنے کے حالات پیدا کئے جائیں ،عوام قرضوں اور بیرونی عوام دشمن پالیسیوں سے بیزار آچکے ہیں ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ملک کے معاملات میں مداخلت کو ختم کرنا ہوگا ، رینجرز کی بہتر کارکردگی کے سبب ہی کراچی میں عوام کی جان ومال کو تحفظ اور معاشی ترقی میں اضافہ ممکن ہوا ہے ،عوام سے وعدے اور خواب دیکھانے کا وقت گذر چکا اب حکمران عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کریں ،سستی تعلیم اور انصاف کو یقینی بنایا جائے ،مظلوموں کو انصاف دیئے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر لاڑکانہ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ وفاقی وصوبائی حکومتوں نے غربت کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ،مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کی بجائے بے قابو کردیا گیا جس کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہے ہیں ،موجودہ حکمران آئین اور حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں ،عوام کو روزگار مہیا کریں اور بیرونی قرضوں سے ملک وقوم کو نجات دلائیں ۔
ثروت قادری