ڈکٹیشن نہ لینے کے دعویدار خود ڈکٹیشن دے رہے ہیں‘ ضیا عباس

30 مارچ 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ڈکٹیشن نہ لینے کے دعویٰ کرنے والے خود ڈکٹیشن دے رہے ہیں جو حکمراں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کرسکے وہ آزاد عدلیہ کو اس کا کام بتا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سابق وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہی جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے از خود نوٹسز نے حکومتی امور قابو کرلئے اور جو کام ان کا نہیں وہ اس طرف نہ جائیں۔
ضیا عباس