حلقہ بندیوں میں گڑ بڑ مہاجر وں کا حق ہڑپ کرنے کی سازش ہے‘آفاق احمد
کراچی (خصوصی رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائش گاہ پر ناظم آباد سے آنے والے مہاجر بزرگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں حلقہ بندیوں میں گڑ بڑ اور مہاجر اکثریتی علاقوں کے ساتھ غیر مہاجر آبادیوں کا غیر فطری ملاپ، ریاستی سرپرستی میں مہاجر عوام کا حق ہڑپ کرنے کی سازش ہے ۔آئندہ انتخابات میں مہاجر نمائندوں کے قومی و صوبائی اسمبلی میں پہنچنے سے روکنے کیلئے جو کوششیں کی جارہی ہیں انہیں ناکام بنانے کیلئے مہاجر عوام کو ایک بار پھر 80کی دہائی والے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔آفاق احمد نے کہا کہ پی آئی بی اور بہادرآباد والے اپنی لگامیں دوسروں کے ہاتھ میں دے چکے اور جو تھوڑی بہت کسر باقی تھی وہ مہاجر سیاست دفن کرنے کے دعوے کرنے والوں نے پوری کردی لیکن تمام لوگ یہ بات شائد بھول گئے کہ مہاجر قوم کو قیادت کا فقدان کبھی درپیش نہیں رہا اور ماضی گواہ ہے کہ جب قوم کی رہنمائی کیلئے کوئی قدآوور شخصیت موجود نہ تھی تب رئیس امروہوی سمیت دیگر مہاجر اکابرین نے قوم کو متحد کیا تھا ۔آفاق احمد نے کہا کہ آج ستر کی دہائی ہے نہ مہاجر قوم منتشر ! مہاجر قوم پوری طرح متحد ہے اور جو لوگ قوم میں اضطراب پیدا کرنا چاہتے ہیں ان کا مقابلہ اپنی قوم کے بزرگوں کی مشاورت اور نوجوانوں کو ساتھ ملا کر کریں گے ۔
آفاق احمد
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس: چیف جسٹس نے ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ...
عمران خواتین کے کٹہرے میں
کچھ خبریں پورا کالم ہوتی ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے بقول چیئرمین ...
آج لانڈھی میں جلسہ مہاجر مخالف قوتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ...
کراچی (خصوصی رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز ...
الیکشن کمشن میں ضلع وہاڑی میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت‘ آج ...
وہاڑی ( نامہ نگار)الیکشن کمیشن میں وہاڑی کے اضلاع میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات ...
حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی ‘ الیکشن کمشن میں سہولت مرکز آج ...
اسلام آباد(اے پی پی) حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لئے الیکشن کمشن ...