کراچی میں حادثات، موٹرسائیکل سوار نوجوان سمیت 2 افراد ہلاک

30 مارچ 2018

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں حادثات کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ میںنادرا آفس کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار نوجوان 20 سالہ مجاہد ولد صدیق کو کچل کر ہلاک کردیا جب کہ صدر میں ایک شخص 52 سالہ قادر خان ولد گلاب خان ناز پلازہ کی پہلی منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔