ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کی کھلی کچہری میں شکایات کا انبار

30 مارچ 2018

کراچی (وقائع نگار) ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی الطاف باوانی کی کھلی کچہری میں شکایات کاانبار لگ گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے نیب آفس کراچی میں ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی الطاف باوانی کی جانب سے لگائی گئی کھلی کچہری میں اپنی تحریری شکایات جمع کرائیں۔ وفاقی اور صوبائی محکموں کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران اور بلڈرز کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں۔ شہریوں نے ڈی جی نیب کی جانب سے شکایات وصولی کے لئے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور اس توقع کااظہار کیا کہ ان کی جانب سے درج کرائی جانے والی شکایات پر فوری ایکشن ہوگا اور ان کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی عمل میں لائی جائے گی۔
کھلی کچہری