اے پی این ایس کا اجلاس 31 مارچ کو نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا

30 مارچ 2018

کراچی( وقائع نگار) اے پی این ایس کے اعلامئے کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس ہفتہ 31 مارچ صبح ساڑھے 10بجے اے پی این ایس ہائوس کراچی میں ہوگا۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکریٹری جنرل عمر مجیب شامی نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ جنرل کونسل میں اخباری صنعت کی موجودہ صورتحال پر غور اور رکن مطبوعات کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات طے کئے جائیں گے۔ جنرل کونسل میں ملک بھر سے فل ممبر شرکت کریں گے اور حکومت اور پریس کے تعلقات ،پریس کے قوانین ، او رصنعت کے مستقبل جیسے معاملات پر سفارشات کو حتمی شکل دیں گے۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی ایگزیکیٹو کمیٹی نئی مدت کے لئے اپنے عہدیداران کا انتخاب کرے گی۔ سیکریٹری جنرل نے فل ممبر پبلی کیشنز کے ناشرین سے درخواست کی ہے کہ وہ مندرجہ بالا کونسل کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
اے پی این ایس

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...