سابق سیکریٹری لینڈغلام مصطفی پھل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں توسیع

30 مارچ 2018

کراچی( وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری اراضی غیرقانونی الاٹ کرنے سے متعلق کیس میں سابق سیکریٹری لینڈ اینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مزید کارروائی26 اپریل تک ملتوی کردی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری اراضی غیرقانونی الاٹ کرنے سے متعلق کیس میں سابق سیکریٹری لینڈ اینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت کو نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم غلام مصطفی پھل کے خلاف ملک چانڈیو گوٹھ میں 43 ایکڑ اراضی غیرقانونی الاٹ کرنے کا الزام تھا ملزم کے خلاف نیب نے ٹھوس ثبوت حاصل کرنے کے بعد احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرایا۔۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کا موقف سننے کے بعد سابق سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل کی ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی
غلام مصطفی پھل