; شہزاد فضل عباسی کی جگہ راجہ طارق حسین ڈپٹی کمشنر غربی تعینات

30 مارچ 2018

کراچی (وقائع نگار)صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر غربی شہزاد فضل عباسی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ان کی جگہ وزیراعلیٰ کے ڈپٹی سیکریٹری اسٹاف راجہ طارق حسین کو ڈپٹی کمشنر غربی (ویسٹ) تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔