سندھ ہائی کورٹ :راحیلہ مگسی کوکرپشن الزامات کی تفتیش میں اینٹی کرپشن حکام کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم

30 مارچ 2018

کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ کی سابق سینٹر راحیلہ مگسی کوکرپشن الزامات کی تفتیش میں اینٹی کرپشن حکام کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی سابق سینیٹر راحیلہ مگسی کی جانب سے اینٹی کرپشن انکوائری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت میں سابق سینیٹر راحیلہ مگسی پیش ہوئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ راحیلہ مگسی تفتیش میں تعاون نہیں کررہی ہے۔عدالت صوبائی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ کے مقدمات کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں اجلاس بھی ہوچکا ہے۔عدالت نے نے مسلم لیگ کی سابق سینٹر راحیلہ مگسی کوکرپشن الزامات کی تفتیش میں اینٹی کرپشن حکام کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سابق مسلم لیگ سینیٹر پر 2005 میں ٹنڈواللہ یار میں دوران نظامت 74 ایکڑ سرکاری اراضی اپنے نام منتقل کرنے سمیت دیگر کرپشن کے الزامات ہیں۔
راحیلہ مگسی حکم

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...