اے این پی، ن لیگ اور جے یو آئی نے بلدیاتی سطح پر کراچی اتحاد قائم کرلیا

30 مارچ 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ( ن) جمعیت علما اسلام اور اے این پی نے کراچی اتحاد قائم کرلیا ۔نئے اتحاد میں شامل رہنمائوں کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد کراچی کے حقوق کے حصول کے لئے قائم کیا گیاہے۔ کراچی اتحاد کے رہنمائوں نے سٹی کونسل میں بتایا کہ یہ اتحاد حکومت سندھ کے خلاف نہیں، کرپشن کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا ہے۔ مہران ہائی وے کی تعمیر برسوں سے التواء کا شکار ہے حکومت تعمیر کے لئے تیار نہیں ہے۔