نو اب شاہ ، کشتی ڈوب گئی 5 بچوں سمیت 6 جا ںبحق

30 مارچ 2018

نواب شاہ(نامہ نگار)قاضی احمد روڈ پر واقع انڈس واٹر پارک (مصنوعی جھیل ) میں تفریح کرنیوالے کشتی الٹنے سے پانچ بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں بچے کومل،حسنین،شہباز،کشف اور خاتون شائستہ شامل ہیں۔جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے پی ایم یو اسپتال پہنچایا گیاجہاں سے ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کے بعد واٹر پارک کو عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔
کشتی ڈوب گئی