یہ اعصاب کی جنگ ہے‘ بڑے مقصد کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے‘ کیپٹن صفدر
اسلام آباد (نا مہ نگار) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دامادکیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ ریاست پوری دنیا میں مذاق بن گئی ، جمعرات کو کیپٹن(ر)صفدر نے صحافی کے سوال کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس ثاقب نثارسے اتوار کو ملاقات کیوں کی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم طیارہ سازش کیس میں جیل میں رہے۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ ریاست پوری دنیا میں مذاق بن گئی ہے، وزیراعظم چاہتے ہوں گے اس مذاق کو ختم کیا جائے، وہ دیکھ رہے ہیں ذاتی انا کی خاطر اداروں پر آنچ آرہی ہے، وزیراعظم اداروں اور ملک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، 70سال جو مذاق ہوا لوگ اب نہیں ہونے دیں گے۔ کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے راستے پر ڈال کر عوام کو آزادی دلائیں گے، بڑے مقصد کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے، یہ اعصاب کی جنگ ہے۔
کیپٹن صفدر