سری لنکا میں " بنک آف چائنا " کی پہلی شاخ کا افتتاح ہو گیا

30 مارچ 2018

کولمبو(آئی این پی ) سری لنکا میں چین کے پہلے مالیاتی سرمایہ کاری ادارے " بنک آف چائنا " کی کولمبو شاخ کا افتتاح ہو گیا ،بنک دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی امور میں اہم کردار ادا کرے گی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق سری لنکا میں چین کے پہلے مالیاتی سرمایہ کاری ادارے " بنک آف چائنا " کی کولمبو شاخ کا افتتاح ہو گیا ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کہا کہ سری لنکا اور چین دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت متعدد شعبوں میں اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ" بنک آف چائنا " کی کولمبو شاخ دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی امور میں اہم کردار ادا کرے گی۔