گرین لائن منصوبے کے نام پرایم اے جناح روڈ کی بندش قبول نہیں:محبوب اعظم
کراچی (سید شعیب شاہ رم) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈر ز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز سمیت کراچی کے تاجر اتحاد اور ملحقہ مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری کے نمائندوں نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں تاجروں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔تقریب میں اسمال ٹریڈرز نے اوڈین مارکیٹ میں محمد ریحان صدر اور تنویر حسین کو جنرل سیکریٹری ،ناز پلازہ میں کامران صدیقی کو صدر ،اردو بازار میں اقبال یوسف کو صدر مقرر کر نے کا اعلان کیا۔تالا توڑ گروپوں کی سر کوبی کر کے تاجروں کو تحفظ نہ ملا تو بھر پور احتجاج کریں گے۔بولٹن مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر 200ریگولر دوکانوں پر بلڈوزر چلا نے والوں کو گرفتار کیا جائے۔اجلاس کی صدارت آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز مرکزی جنرل سیکریٹری محبوب اعظم نے کی۔جبکہ تنویر باری خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس سے اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد ،عثمان شریف ،جاوید حاجی عبد اللہ ،نوید احمد ،جاوید صدیقی ،بابر بنگش ،سلیم ملک ،عبد الماجد اقبال یوسف ، محمد ایوب چوہدری ،محمد سلمان سعید ،آصف قریشی ، زاہد امین ،بزنس مین الائنس کے چیئر مین سجاد احمد خان ،کراچی تاجر اتحاد کے صدر انصار بیگ قادری ، پرنٹنگ ایسو سی ایشن کے رہنما محمد آصف اور دیگر نے خطاب کیا۔