گیس چوری کے خلاف آپریشن جاری

30 مارچ 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس جی سی کی جانب سے آپریشن گرفت جاری۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس چوروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ٹاسک فورس نے حیدرآباد ریجن کی 2 سی این جی اسٹیشنز کو سیل کر دیا ہے۔سٹی سی این جی حیدرآباد اور بسم اللہ سی این جی حیدرآباد کو 48 گھنٹے کے لئے سیل کردیا ہے۔سی این جی مالکان گیس کی بندش کے دوران غیر قانونی طور سی این جے اسٹیشن چلا رہے تھے۔ ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔