اینگرو فوڈز اور جے ایس بینک کے درمیان معاہدہ
کراچی(کامرس ڈیسک) اینگرو فوڈز لمیٹڈ ، پاکستان کی ڈیری صنعت میں دوسرا بڑا ادارہ ہے، جس نے اب جے ایس بینک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کی رو سے ملک بھر میں ڈیری فارمر حضرات کی کاروباری استعداد بڑھانے کے لئے پرائم منسٹرز یوتھ بزنس لون (PMYBL) پروگرام کے تحت آسان قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے۔اینگرو کی سرپرستی میں کام کرنے والے ڈیری فارمراس پروگرام میں شریک ہو کر، آٹھ سال تک کی مدّت کے لئے، بیس لاکھ روپے تک کے قرضے حاصل کر سکیں گے، جن پر صرف 6 فیصد سالانہ کا باکفایت مارک اپ اداکرنا ہو گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اینگرو فوڈز کے مینجنگ ڈائریکٹر - علی احمد خان جے ایس بینک کے کامران جعفر نے اس موقع پر اپنے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ؛ یہ معاہدہ پاکستان بھرمیںباضابطہ مالیاتی شمولیت کے دائرے کو وسیع تر کرتے ہوئے قومی ترقی کاسرچشمہ ثابت ہو گا۔