اوستہ محمد قبا ئلی تصادم ،گندم کی کٹائی کر نے والا شخص جا ں بحق
اوستہ محمد (نامہ نگار)زمین کے تنازعے پر ایک ہی قبائل کے دوگروپ میں تصادم گندم کی کٹائی کرنے والا گجرانوالہ کا رہائشی قتل فریقین کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اوستہ محمد کے قریبی علاقے تھانہ خان کوٹ کے حدود میں عمرانی قبائل کے دوگروپ کے درمیان زمین کے تنازعے پر مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے گندم کی کٹائی کیلئے پنجاب کے شہر گجرانوالہ سے کٹائی مشین لانے والا شاہد سلیم فائرنگ کی زد میں آکر قتل ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال اوستہ محمد لائی گئی نعش پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد پنجاب روانہ کردیا گیا آخری اطلاعات تک فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کوئی کاروائی نظر نہیں آئی جبکہ شاہد سلیم کے قتل کے بعد علاقے میں پنجاب گندم کی کٹائی کیلئے مشینیں لانے والوں میںعدم تحفظ احساس پیدا ہوگیا درجنوں افراد نے اپنی مشینیں نکال کر کھڑی کردی ہیں اور کام کرنے سے انکار کر دیا ۔
اوستہ محمد تصادم