خیر پور ، ٹائو ن کمیٹی کو ٹ ڈیجی پرنیب کاچھا پہ ،غیرقا نو نی بھرتیوں کا انکشاف

30 مارچ 2018

خیرپور(نامہ نگار)نیب کا ٹائون کمیٹی کوٹڈیجی پر چھاپہ ،افسران اور عملے میں کھلبلی مچ گئی ،،نیب افسران کی ٹی ایم او اور انجینئر سے گھنٹو ں پوچھ گچھ،چار سال کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ،ریکارڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ،تفصیلات کے مطابق نیب نے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر منظور وسان کے آبائی حلقہ انتخابات میں کاروائیاں تیز کردی ہیں گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے ٹائون کمیٹی کوٹدیجی پر اچانک چھاپہ مارکاروائی کی تو دفتر میں موجود افسران اور عملے میں کھلبلی مچ گئی ،محکمہ نیب نے ٹائون کمیٹی کوٹڈیجی میں کاروائی کرتے ہوئے سال 2004/5 اور 2014/15 کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے ،جبکہ نیب کی جانب سے کاروائی کے دوران تحویل میں لئے جانیو الے ریکارڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور ٹائون کمیٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب کی جانب سے جن مذکورہ سالوں کا ریکارڈ تحویل میں لیا گیا اس وقت تعلقہ کوٹڈیجی کے تعلقہ ناظم صوبائی وزیر منظور وسان کے قریبی عزیز منور وسان تھے اس دوران تعلقہ کوٹڈیجی کے ترقیاتی منصوبوںمیں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیاں کی گئی تھیں ،نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ ریکارڈ کی تحقیقات کرکے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرکے گرفتاریاں کی جائیں گی۔
خیر پور نیب چھا پہ

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...