کالعدم لشکر جھنگوی کا حضرت سخی سرورؒ کے عرس پر حملے کا منصوبہ

30 مارچ 2018

سخی سرور (نامہ نگار) ایس پی ظفر بزدار‘ ڈی ایس پی بشیر اعوان‘ ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد حیدر نے جامع مسجد دربار حضرت سخی سرورؒ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سخی سرورؒ کے سالانہ عرس و میلہ میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین جنہوں نے زیارت کر لی ہے وہ فوراً اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہو جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم لشکر جھنگوی کی طرف سے حضرت سخی سرورؒ کے میلہ پر حملہ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالہ سے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی لیٹر جاری ہو چکا ہے۔ انہوں نے سخی سرورؒ کے تمام مجاوران اور زائرین سے اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے اور سخی سرور کے تمام مساجد پر اعلانات کرائے ہیں کہ زائرین زیارت کر کے فوری واپس چلے جائیںاور شہر کو خالی کر دیں۔ شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
حملہ منصوبہ