صنعت کار و تاجر حیدرآباد ڈرائی پورٹ سے استفادہ کریں: کریم عادل گیلانی

30 مارچ 2018

حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت )ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھا رٹی پاکستان حیدرآباد کے زیر انتظام WEBOCکے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز فیڈرل بو ر ڈ آف ریوینو حیدرآباد کریم عادل گیلانی نے در آمد و بر آمد کنندگان سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ WEBOCنظام فیڈرل بو ر ڈ آف ریوینیو نے تیا رکیا ہے جو کہ انتہائی آسان ہے ، WEBOCآن لائن سسٹم سے در آمد و بر آمد کنندگان کو آسانیاں ہوئی ہیں ، تاجر برادری WEBOCنظام سے استفادہ کریں۔ڈپٹی کلکٹر نے صنعتکا روں و تاجروں در آمد و بر آمد کنندگان سے کہا کہ حیدرآباد ڈرائی پو رٹ کو استعمال کریں اور اس سلسلے میں کوئی مشکلات ہیں تو فیڈرل بور ڈ آف ریونیو حیدرآباد ہر ممکن سہولت مہیا کرے گا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر TDAPحیدرآباد اشفاق حسین کھو سو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر TDAPجعفر حسین بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں حیدر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ضیا ء الدین نے سیمینار کے شرکا ء کا خیر مقد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں جن کا تعلق معیشت سے ہے بالخصوص حیدرآباد TDAPکے ساتھ قریبی روابط ہیں ، ایکسپو رٹ امپو رٹ میں WEBOCکی اہمیت کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد حیدرآباد کی تاجر برادری کے لئے خو ش آئند ہے ، اس سے در آمد و بر آمد کنندگان کے علا وہ SMEsسیکٹر کو بھی مفید معلومات حاصل ہو ں گی ۔ انچارج سیمینار ایگزیبیشن TDAP صلا ح الدین عبا سی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ TDAPملک کا واحد ادا رہ ہے جو کہ ٹریڈ پروموشن کے لئے کام کر رہا ہے تاجر اور صنعتکا ر TDAPکی مشاورت سے پاکستانی مصنوعات دنیا بھر کی مارکیٹوں میں ایکسپو رٹ کر رہے ہیں ، ایکسپو پاکستان سے تاجر برادری کو اربوںروپے کا بزنس حاصل ہو رہے ، TDAPمیرپور خاص ، دادوسمیت سندھ کے دیہی علا قوں کی مصنوعات بیرون ملک اور ملکی سطح پر متعارف کرانے میں خدمات انجام دے رہا ہے۔