پاک قطر تکافل گروپ اوریکل کلائوڈ کے ذریعے مالیاتی خدمات کی کارکردگی میں اضافہ

30 مارچ 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی اور اولین تکافل فیملی کمپنی پاک قطر تکافل گروپ لمیٹڈ (PQTG)نے اوریکل کلائوڈ کا استعمال شروع کردیا ہے جو اسے ڈیزاسٹر ریکوری(DR) اور کاروباری تحفظ دینے میں معاون ہوگا۔ پاک قطر تکافل گروپ لمیٹڈ کمپنی کو مستحکم بنانے اور اپنے اہم ترین کاروباری امور کو محفوظ بنانے کے ساتھ کسی حادثے کی صورت میں اپنے کاروباری اہم امور کو انجام دے سکے گی جبکہ کاروباری معاملات اور صارفین پر اثرات کم سے کم ہوں گے۔پاک قطر تکافل گروپ پاکستان بھر کے 41 شہروں میں اپنی 60 سے زیادہ برانچز اور جدید ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد سمیت 1100کاروباری صارفین کو مالیاتی خدمات فراہم کرتی ہے۔پاک قطر تکافل گروپ صارفین کو چوبیس گھنٹے خدمات کی فراہمی کے لیے جدید موبائل ایپلی کیشنز، ویب سائٹ ،جدید ٹیکنالوجی اور ترقی کی طرف پیش رفت جاری رکھتے ہوئے کاروباری رابطے کی مسلسل سہولت فراہم کرتی ہے۔ سربراہ آئی ٹی پاک قطر تکافل گروپ، محمد عمیر نے کہا کہ ہمیں ایک انتہائی قابل بھروسہ اور ہمہ وقت معاون ڈیزاسٹر ریکوری سلوشن کی ضرورت تھی جو فوری خدمات کو یقینی بناتے ہوئے درکار امور انجام دے سکے تاہم روایتی ڈیزاسٹر ریکوری کی لاگت بہت زیادہ تھی۔