خضدار میں خسرہ پھیل گیا‘ 4 بچے جاں بحق

30 مارچ 2018

خضدار(این این آئی) خضدار میں خسرہ سے چار بچے جاں بحق متعدد متاثر ہوگئے ، کوڑاسک اور مضافاتی علاقے اکثریتی معصوم بچے خسرہ میں مبتلا ہیں ، تفصیلا ت کے مطابق خضدارکے علاقہ کوڑاسک و مضافاتی علاقے میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے چار بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے ،ہیکل کوڑاسک میں ڈھائی سالہ بچہ عبدالرحمن ولد محمد ہاشم سمالانی ، اور تین سالہ عبدالوحید ولد غلام رسول سمالانی خسرہ سے جاں بحق ہوگیا، جب کہ شک ماس سمالانی میں بھی دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ وہاں کے علاقوں کے اکثریتی بچے خسرہ میں مبتلا ہیں ، کودہ کوڑاسک سے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ممبر مولانا عبداللہ سمالانی نے علاقے میں خسرہ سے چار بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ کودہ کوڑاسک اور خضدار و آواران کے بارڈر کے ایریا میں بڑی تعداد میں بچے متاثر ہیں ۔اس حوالے سے ڈی ایچ او سے بھی میری بات ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کودہ کوڑاسک میں خسرہ کی وباء پھیل گئی ہے ۔ اور پورے علاقے کے بچے متاثر ہوئے ہیں ، حکومت علاقے میں فوری طور پر امدادی ٹیم پہنچادیں ۔
4 بچے جاں بحق